Maktaba Wahhabi

176 - 190
تنبیہات: شرح حدیث میں محدثین کرام کی بیان کردہ مفید اور قیمتی تنبیہات میں سے چار ذیل میں توفیق الٰہی سے پیش کی جارہی ہیں : ۱: حدیث شریف پر عمل کرنے والے کا ہی برکت پانا: اگر لین دین میں دونوں میں سے ایک سچا اور عیب کابیان کرنے والا ہے ، تو وہ حدیث شریف میں بیان کردہ برکت حاصل کرتا ہے۔ اس سلسلے میں علامہ ابن ابی جمرہ نے تحریر کیا ہے: ’’گر ان دونوں میں سے ایک [حدیث پر] عمل کرے اور دوسرا نہ کرے ، تو عمل کرنے والا برکت پائے گا ، اور دوسرا نہ پائے گا۔ اگرچہ حدیث میں تو اس بات کی طرف اشارہ نہیں ہے ، لیکن شریعت کے قواعد کا یہی تقاضا ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی} [1] [اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اُٹھائے گا۔] نیز ارشاد فرمایا: {فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ ۔ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ} [2] [پس جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہو گی، وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرّہ برابر بُرائی کی ہو گی ، وہ (بھی )اسے دیکھ لے گا۔] اور ارشاد فرمایا: {إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِکُمْ وَ إِنْ أَسَاْتُمْ فَلَھَا} [3]
Flag Counter