Maktaba Wahhabi

191 - 190
پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بارے میں ۔ اگر اس کو معلوم ہوجائے، کہ وہ سچ ہیں ، تو بیان کرے، وگرنہ بیان نہ کرے۔ [1] ب: سلف صالحین کا اس سے روکنا: سلف صالحین نے بھی ہر سنی ہوئی بات کے بیان کرنے سے منع فرمایاہے۔ اس سلسلے میں امام مسلم کے روایت کردہ چار اقوال درج ذیل ہیں : ۱: حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ آدمی کے لیے یہی جھوٹ کافی ہے، کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کرے۔ ‘‘ ۲: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ [2] نے فرمایا: ’’ آدمی کے لیے یہی جھوٹ کافی ہے، کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کرے۔ ‘‘ ۳: امام مالک نے بیان کیا: ’’ جان لو! ہر سنی ہوئی بات کو بیان کرنے والا شخص بچتا نہیں ، اور نہ ہی ہر سنی ہوئی بات بیان کرنے والا شخص کبھی بھی امام ہوسکتا ہے۔ ‘‘ ۴: امام عبدالرحمن بن مہدی نے بیان کیا: ’’ آدمی اس وقت امام نہیں ہوتا، کہ اس کی اقتدا کی جائے، یہاں تک کہ وہ بعض سنی ہوئی باتوں کو [اپنے ہی پاس] روک نہ لے [یعنی انہیں بیان نہ کرے]۔ ‘‘[3] امام نووی نے مذکورہ بالا آثار اور حدیث پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ النَّھيِ عَنِ الْحَدِیْثِ بِکُلِّ مَا سَمِعَ۔] [4] [ ہر سنی ہوئی بات کے بیان کرنے کی ممانعت کے متعلق باب]
Flag Counter