Maktaba Wahhabi

8 - 43
دنیوی مصائب و مشکلات: ایک آزمائش و امتحان اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا مصیبتوں اور آزمائشوں سے امتحان لیتا ہے۔جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: {وَنَبْلُوْکُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَیْرِ فِتْنَۃً وَاِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ} (سورۃالانبیآء:۳۵) ’’ہم بطریق ِامتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی وبھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔‘‘ جو کوئی اس امتحان میں کامیاب ہوگا،جنّت اس کا انعام ہوگی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: {اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُواالْجَنَّۃَ وَلَمَّا یَعْلَمِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ جٰھَدُوْامِنْکُمْ وَیَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ} (سورۂ آل عمران:۱۴۲) ’’کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنّت میں چلے جاؤگے، حالانکہ اب تک اللہ تعالیٰ نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں ۔؟‘‘ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر یقینِ کامل یہ تومسلمان کے ایمان کا جُز اور حصہ ہے کہ وہ یہ یقین رکھے کہ ہر چیزجو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لئے منتخب کرتا ہے؛برا ئی یابھلائی،خوشی یاغم،سب بندے کے فائدے کے لئے ہی ہیں ۔اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
Flag Counter