Maktaba Wahhabi

101 - 322
ا: وہ حیا کی بنا پر اور حرام شہوت سے بچنے کی غرض سے اپنی شرم گاہوں کو ظاہر نہیں کرتے (بلکہ انھیں چھپا کر رکھتے ہیں)۔ ب: وہ اپنی شرم گاہوں کی (سب) حرام (کاموں) اور زنا سے حفاظت کرتے ہیں۔[1] شیخ جزائری آیتِ شریفہ سے حاصل ہونے والی ہدایت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ٭ مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے آیت میں مذکورہ صفات سے آراستہ ہونے کی صورت میں گناہوں کی معافی اور جنت میں داخلے کی بشارت ہے اور وہ صفات دس ہیں۔ ٭ مذکورہ صفات کی فضیلت، کیونکہ وہ گناہ کو معاف کروانے کے بعد دخولِ جنت کا سبب ہیں۔[2] ۔۱۵۔ طاقت کے باوجود زنا سے بچنے کا قبولیتِ دعا کا سبب ہونا امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بَیْنَمَا ثَلَاثَۃُ نَفَرٍ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ إِذْ أَصَابَہُمْ مَطَرٌ، فَأَوَوْا إِلٰی غَارٍ، فَانْطَبَقَ عَلَیْہِمْ۔ فَقَالَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ: ’’ إِنَّہٗ وَاللّٰهِ ! یَا ہٰؤُلَائِ لَا یُنْجِیکُمْ إِلَّا الصِّدْقُ، فَلیَدْعُ کُلُّ رَجُلٍ مِنْکُمْ بِمَا یَعْلَمُ أَنَّہُ قَدْ صَدَقَ فِیہِ۔‘‘
Flag Counter