Maktaba Wahhabi

116 - 322
۔۱۹۔ زنا کے بدکار لوگوں پر اثرات زنا کے بدکار لوگوں پر انتہائی سنگین اثرات ہوتے ہیں۔ انھی میں سے دو ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: بوقتِ زنا ایمان کا کھینچ لیا جانا: ’’لَا یَزْنِيْ الْعَبْدُ حِیْنَ یَزْنِيْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔‘‘[1] ’’جب بندہ زنا کرتا ہے، تو وہ مومن نہیں ہوتا۔‘‘ صحیح ابن حبان میں ہے: میں [2]نے زہری سے پوچھا: ’’مَا ہٰذَا؟‘‘ ’’یہ کیا ہے؟‘‘ (یعنی یہ کیسے ہے؟) انھوں نے فرمایا: ’’عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم الْبَلَاغُ، وَعَلَیْنَا التَّسْلِیْمُ۔‘‘[3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ پہنچانا ہے اور ہماری ذمہ داری تسلیم کرنا ہے۔‘‘ امام ابن حبان نے ایک دوسرے مقام پر اسی معنٰی کی حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے
Flag Counter