Maktaba Wahhabi

117 - 322
حوالے سے روایت کی ہے[1] اور اس پر حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ نَفْيِ الْإِیْمَانِ عَنِ الزَّانِيْ] [2] [زانی سے ایمان کی نفی کا ذکر] ’’مَنْ زَنٰی أَوْ شَرِبَ الْخَمْرَ نَزَعَ اللّٰہُ مِنْہُ الْإِیْمَانَ کَمَا یَخْلَعُ الْإِنْسَانُ الْقَمِیْصَ مِنْ رَّأْسِہِ۔‘‘[3] ’’جو شخص زنا کرے یا شراب پیے، تو اللہ تعالیٰ اس سے ایمان اس طرح کھینچ لیتے ہیں، جیسے انسان اپنے سر سے قمیص اتارتا ہے۔‘‘ امام حاکم نے یہ حدیث درجِ ذیل عنوان کے تحت روایت کی ہے: [إِذَا زَنَی الْعَبْدُ خَرَجَ مِنْہُ الْإِیْمَانُ] [4] [جب بندہ زنا کرتا ہے، تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے] ب: دعا کا قبول نہ ہونا: امام طبرانی نے حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter