Maktaba Wahhabi

188 - 322
علامہ قرطبی کی کتاب [المفہم] کے محققین نے مذکورہ بالا اقتباس پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: [خِیَانَۃُ الْمُجَاہِدِ فِيْ أَہْلِہٖ أَعْظَمُ مِنْ کُلِّ خِیَانَۃٍ] [1] [مجاہد کے اہل میں خیانت ہر خیانت سے زیادہ بڑی ہے] ۔۲۲۔ پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کی شدید سنگینی حضراتِ ائمہ احمد، بخاری اور طبرانی نے حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) وہ بیان کرتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ۔ رضی اللہ عنہم ۔ سے فرمایا: ’’مَا تَقُوْلُوْنَ فِيْ الزِّنَا؟‘‘ ’’تم زنا کے بارے میں کیا کہتے ہو؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: ’’حَرَّمَہُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ ۔ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔ فَہُوَ حَرَامٌ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے، سو وہ روزِ قیامت تک حرام ہے۔‘‘ انھوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ۔ رضی اللہ عنہم ۔ سے فرمایا: ’’لَأَنْ یَزْنِيَ الرَّجُلُ بِعَشْرِ نِسْوَۃٍ أَیْسَرُ عَلَیْہِ مِنْ أَنْ یَّزْنِيَ بِامْرَأَۃِ جَارِہٖ۔‘‘[2]
Flag Counter