Maktaba Wahhabi

200 - 322
مبحث چہارم زنا کے متعلق سلیم الفطرت لوگوں کا موقف تمہید: زنا کی قباحت اس بات سے بھی واضح ہوتی ہے، کہ سلیم الفطرت لوگ ہمیشہ سے اسے سنگین برائی سمجھتے ہیں۔ وہ اس گناہ سے آلودہ ہونے پر جیل جانے اور مردانہ صلاحیت ختم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس گناہ کی تہمت سے شدید متاثر ہوتے ہیں، بلکہ اس سے پہلے ہی مرمٹنے کی خواہش کرتے ہیں۔ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں آئندہ صفحات میں نو واقعات پیش کیے جارہے ہیں: ۔۱۔ دعوتِ بُرائی قبول کرنے پر جیل جانے کو ترجیح دینا مصر کی خاتونِ اول حضرت یوسف علیہ السلام کو بڑی شدت، زور اور اصرار سے دعوتِ برائی دیتی رہی۔ حضرت یوسف علیہ السلام اپنے دامن کو …توفیقِ الٰہی… سے اس گناہ کی آلودگی سے بچاتے رہے۔ بالآخر عورت نے بصورتِ انکار آہنی سلاخوں کے پیچھے پھینکوانے کی دھمکی دی۔ خاتون کی دھمکی اور پاک باز یوسف علیہ السلام کے جواب کو اللہ کریم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا: {قَالَتْ فَذٰلِکُنَّ الَّذِیْ لُمْتُنَّنِیْ فِیْہِ وَ لَقَدْ رَاوَدْتُّہٗ عَنْ نّفْسِہٖ فَاسْتَعْصَمَ وَ لَئِنْ لَّمْ یَفْعَلْ مَآ اٰمُرُہٗ لَیُسْجَنَنَّ وَ لَیَکُوْنًا مِّنَ
Flag Counter