Maktaba Wahhabi

212 - 322
وَبَلَغَ الْأَمْرُ إِلٰی ذٰلِکَ الرَّجُلِ الَّذِيْ قِیْلَ لَہُ، فَقَالَ: ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ؛ وَاللّٰہِ! مَا کَشَفْتُ اُنْثٰی قَطُّ۔‘‘[1] [یہ بات (یعنی اس تہمت کی خبر) جب اُس آدمی تک پہنچی، جس کے بارے میں اسے ذکر کیا گیا، تو انھوں نے کہا: ’’سبحان اللہ! واللہ! میں نے تو کبھی بھی کسی خاتون کو بے پردہ نہیں کیا۔‘‘] ۔۶۔ عثمان ذوالنورَین رضی اللہ عنہ کی زمانہ جاہلیت میں زنا سے دُوری حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے فرمایا: ’’فَوَ اللّٰہِ! مَا زَنَیْتُ فِيْ جَاہِلِیَّۃٍ وَلَا فِيْ إِسْلَامٍ قَطُّ۔‘‘[2] [’’واللہ! میں نے کبھی بھی زنا نہیں کیا، نہ (زمانہ) جاہلیت میں اور نہ (ہی) مسلمان ہونے کے بعد۔‘‘]
Flag Counter