Maktaba Wahhabi

220 - 322
مبحثِ اوّل جنسی امراض کا پھیلاؤ اور صحت کی بربادی تمہید: دنیا میں جنسی امراضِ کا پھیلاؤ اور ان میں مسلسل اضافہ حیرت ناک ہے۔ اس کا بنیادی سبب ناجائز جنسی تعلقات کا عام ہونا ہے۔ جن ممالک میں زنا عام ہے، وہاں بیماریوں کی بہتات اس حقیقت کو خوب اجاگر کرتی ہے۔ یہ بیماریاں صرف بدکاروں تک محدود نہیں رہتی، بلکہ اُن کی آئندہ نسلوں میں بھی منتقل ہوتی ہیں۔ مزید برآں ان بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افراد کئی اور مہلک بیماریوں کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔ زنا سے کلی اجتناب ہی ان بیماریوں سے بچاؤ کا محفوظ ترین طریقہ ہے۔ ان امراض میں صرف طوائف کا مبتلا ہونا یا پاکیزگی کا جنسی کمزوری کا سبب بننا، ایسے خیالات ہیں، کہ اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس بارے میں توفیقِ الٰہی سے سات عنوانات کے تحت یہاں گفتگو کی جارہی ہے: ۔۱۔ جنسی امراض کی حیرت ناک کثرت ناجائز جنسی تعلقات کی بنا پر پیدا ہونے والی بیماریوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ ان بیماریوں کی کثرت کا اندازہ کرنے کے لیے حسب ذیل اقتباسات ملاحظہ فرمائیے: Andrew L.Shapiro) لکھتے ہیں:
Flag Counter