Maktaba Wahhabi

240 - 322
کے لیے آنے والے ہر سات نوجوانوں میں سے چھ نا اہل ہیں، کیونکہ ان شہوتوں نے جن میں وہ غرق ہوچکے ہیں، ان کی طبی اور نفسیاتی صلاحیتوں کو برباد کردیا ہے۔‘‘[1] ج: اس حوالے سے روس کی حالتِ زار امریکہ سے مختلف نہیں تھی۔ اسی سال روسی صدر خروشیف نے وہاں کے متعلق وہی بات کہی، جو امریکی صدر نے اپنے ملک کے بارے میں کہی تھی۔ دونوں کا طرزِ بیان بھی قریباً ایک جیسا تھا۔ روسی صدر نے کہا: ’’روس کا مستقبل خطرے میں ہے۔ روسی نوجوانوں کے مستقبل کا کچھ اعتبار نہیں، کیونکہ وہ شہوتوں میں غرق ہوکر ختم ہورہے ہیں۔‘‘[2] امریکی اور روسی صدور کے اپنے نوجوانوں کے متعلق مذکورہ بالا تبصرے کم و بیش نصف صدی پرانی بات ہے۔ اب تو صورتِ حال پہلے سے بہت زیادہ خراب ہے، کیونکہ ابلاغی ترقی نے انسانی قدروں کو پامال کرکے رکھ دیا ہے اور اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ ۔۶۔ زنا سے کلی اجتناب امراضِ جنسیہ سے بچاؤ کا محفوظ ترین طریقہ زنا اور جنسی امراض کے گہرے باہمی تعلق کو یہ بات بھی واضح کرتی ہے، کہ ڈاکٹروں کی نظر میں زنا سے بچاؤ کا سب سے محفوظ طریقہ زنا سے مکمل اجتناب ہے۔ ڈاکٹر آر۔آر۔ ولکوکس[3] نے لکھا ہے:
Flag Counter