Maktaba Wahhabi

242 - 322
III: یہ صرف ایک یا دو ڈاکٹروں کی رائے نہیں، بلکہ انجمن اقوام متحدہ برائے معاشرتی و اقتصادی سیکرٹیریٹ کی رپورٹ بھی یہی ہے۔ اس میں لکھا ہے: ’’راہ راست سے ہٹی ہوئی نوجوان لڑکیاں، جو حرام جنسی تعلقات کا ارتکاب کرتی ہیں، وہ جنسی امراض کے پھیلنے کا سبب ہیں۔‘‘[1] ب: عفت اور پاک دامنی کا جنسی کمزوری کا سبب نہ ہونا: بعض مفسد لوگ جنسی بے راہ روی کی طرف دعوت دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’’پاکیزگی جنسی کمزوری پیدا کرتی ہے اور صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔‘‘ ان کی یہ بات حد درجہ سطحی ہے۔ اس کی تردید خود مغربی دنیا کے ڈاکٹروں نے کی ہے۔ اس سلسلے میں ذیل میں چار اقتباسات ملاحظہ فرمائیے: ’’عفت اور پاک دامنی جسم اور صحت کے لیے قطعاً نقصان دہ نہیں۔‘‘[2] ’’نوجوانوں کی عفت ان کی صحت اور عقل کی محافظ ہے۔ تجربات نے یہ ثابت کردیا ہے، انسان اور حیوان میں شہوت پر قابو رکھنا نشوونما اور صحت کے لیے ایک قوی عامل ہے۔‘‘[3] ’’بعض لوگوں کی جانب سے بار بار ترویج و اشاعت کردہ تصور: [عفت کی زندگی بسر کرنا مضرّ صحت ہے] ایک باطل خیال ہے۔ ہمارا علم و تجربہ
Flag Counter