Maktaba Wahhabi

281 - 322
مبحث چہارم بچوں کی شرحِ پیدائش میں کمی تمہید: آبادی کی تعداد اور اس میں اضافہ کسی قوم کی تعمیر و ترقی اور اس کی قائدانہ حیثیت کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح امتوں اور ان کی تہذیبوں کی بربادی میں آبادی کے انحطاط کا حصہ بھی کچھ کم نہیں۔ اس سلسلے میں پیٹرک جے۔ بوکینن لکھتے ہیں: ’’جیسا کہ ایک طویل مدت تک افزائشِ نسل امتوں کے صحت مند ہونے کی علامت تھی، اسی طرح آبادی کی تعداد میں انحطاط زوال پذیر امتوں اور تہذیبوں کی نشانی بن چکا ہے۔‘‘[1] کسی معاشرے میں زنا کا پھیلاؤ متعدد پہلوؤں سے آبادی میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ مغربی دنیا میں آبادی میں مسلسل کمی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلِ مغرب کا اہلِ مشرق اور خصوصاً عالَم اسلام کو آبادی میں کمی کا درس شوگر کوٹڈ (Sugar Coated) زہر ہے۔
Flag Counter