Maktaba Wahhabi

282 - 322
توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں تین عنوانوں کے تحت ذیل میں گفتگو کی جارہی ہے: ۔ا۔ بچوں کی شرحِ پیدائش میں کمی معاشرے میں زنا کے عام ہونے سے آبادی میں کمی ہوتی ہے۔ اس کے اسباب حسب ذیل ہیں: ۱: زنا جنسی امراض کے پھیلنے کا سبب ہے، جن کے نتیجے میں بہت سی اموات واقع ہوتی ہیں۔[1] ۲: جنسی انارکی کے پھیلاؤ کے سبب شادی کرنے والوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔[2] پیری گلموٹ (Pierre Guilmot) لکھتے ہیں: ’’غیر شرعی بچوں کی شرح پیدائش میں اضافے کے باوجود، شادی کرنے والوں کی تعداد میں قلت کی وجہ سے، پیدائش کی شرح میں ہونے والی کمی کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔‘‘[3] ۳: لوگوں کی انتہائی قلیل تعداد، جو شادی کرتی ہے، وہ بھی بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی۔ اس مقام پر یہ سوال سامنے آتا ہے، کہ شادی کرنے سے ان کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب ان کے گھر کے ایک بھیدی پر چھوڑتے ہیں۔ فرانس کے ایک مشہور کالج کے ڈین نے پول بیوریو سے بیان کیا، کہ
Flag Counter