Maktaba Wahhabi

287 - 322
II: ’’یہ بات واضح ہوچکی ہے، کہ منع حمل اور اسقاطِ حمل سے نفع حاصل کرنے والے …جیسا کہ پوپ نے پیش گوئی کی تھی… وہ خود غرض مرد ہی ہیں، جو خواتین کو استعمال کرکے کلینکس کے کاغذی رومال کی طرح دور پھینک دیتے ہیں۔‘‘[1] ۴: یو۔ ایس سینسس بیوریو [U.S. Census Bureau] کی رپورٹ کے مطابق [امریکہ میں ۲۰۰۷ء میں اسقاطِ حمل کے حالات کی تعداد ۰۰۰،۱۰،۱۲ تھی۔][2] اور [۲۰۰۸ء میں ان کی تعداد ۵۰۰، ۱۱،۱۲ تھی۔][3] ۔ب۔ مغربی دنیا میں آبادی میں کمی ۱: مغربی ممالک میں آبادی کے انحطاط کے متعلق فیوجن گریبینک (Eugene Grebenik) لکھتے ہیں: گزشتہ دس سالوں میں متعدد یورپی ممالک میں شرح پیدائش میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بعض ملکوں میں یہ کمی اس حد تک ہوئی ہے، کہ اموات کی شرح، پیدائش کی شرح سے زیادہ ہوگئی ہے اور آبادی کی تعداد میں حقیقی کمی نوٹ کی گئی ہے…
Flag Counter