Maktaba Wahhabi

39 - 322
مکروہ ہیں۔‘‘[1] ۹: معنوی سزاؤں کا آئندہ نسلوں میں پھیلاؤ: زنا کے سبب ذلت و رسوائی صرف زانیوں تک محدود نہیں، بلکہ اُن کی نسل پر بھی مسلط کی جاتی ہے۔ کتاب [استثنا] میں ہے: ’’کوئی حرام زادہ خداوند کی جماعت میں داخل نہ ہو۔ دسویں پُشت تک اُس کی نسل میں سے کوئی خداوند کی جماعت میں آنے نہ پائے۔‘‘[2] ۱۰: زنا سے بچاؤ کی تدبیریں: یہودی مذہب میں زنا کو حرام قرار دینے پر اکتفا نہیں کیا گیا، بلکہ اُس کے قریب لے جانے والے راستوں سے بھی دُور رہنے کا حکم دیا گیا۔ اسی بارے میں آٹھ مثالیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: تورات میں ہے: ’’دو شیزہ کی طرف نظریں جما کر نہ دیکھو، تاکہ اس کے محاسن تمھیں لغزش میں مبتلا نہ کردیں۔‘‘[3] تورات ہی میں ایک دوسرے مقام پر ہے: ’’خوب صورت سے اپنی نظر ہٹالو۔ اجنبی عورت کے حسن پر اپنی نظریں نہ جماؤ، کیونکہ عورت کے حسن نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے اور اس
Flag Counter