Maktaba Wahhabi

42 - 322
کتاب [استثنا] میں ہے: ’’جب دو شخص آپس میں لڑتے ہوں اور ایک کی بیوی پاس جاکر اپنے شوہر کو اُس آدمی کے ہاتھ سے چھڑانے کے لیے، جو اُسے مارتا ہو، اپنا ہاتھ بڑھائے، اور اُس کی شرم گاہ کو پکڑلے، تو تو اس کا ہاتھ کاٹ ڈالنا اور ذرا ترس نہ کھانا۔‘‘[1] ۱۱: پاک دامن شادی کرنے والی دو شیزہ پر تہمت کی سزا: کتاب [استثنا] میں ہے: اگر کوئی مرد پاک دامن دو شیزہ کے ساتھ بیاہ کرنے کے بعد یہ کہے، کہ: ’’میں نے کنوارے پن کے نشان اُس میں نہیں پائے۔‘‘ ’’تب اُس لڑکی کا باپ اور اُس کی ماں اُس لڑکی کے کنوارے پن کے نشانوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر بزرگوں کے پاس لے جائیں، اور اُس لڑکی کا باپ بزرگوں سے کہے، کہ: ’’میں نے اپنی بیٹی اِس شخص کو بیاہ دی، پر یہ اُس سے نفرت رکھتا ہے۔ اور شرمناک باتیں اُس کے حق میں کہتا اور یہ دعویٰ کرتا ہے، کہ میں نے تیری بیٹی میں کنوارے پن کے نشان نہیں پائے، حالانکہ میری بیٹی کے کنوارے پن کے نشان یہ موجود ہیں۔ پھر وہ اُس چادر کو شہر کے بزرگوں کے آگے پھیلادیں۔ تب شہر کے بزرگ اُس شخص کو پکڑ کر کوڑے لگائیں۔ اور اُس سے چاندی کی سو مثقال جرمانہ لے کر اُس لڑکی کے باپ کو دیں، اِس لیے کہ اُس نے ایک اسرائیلی کنواری کو بدنام کیا اور وہ اُس کی بیوی
Flag Counter