Maktaba Wahhabi

59 - 322
دوسرے سے جدا نہ رہو،[1] مگر تھوڑی مدت تک آپس کی رضامندی سے، تاکہ دُعا کے واسطے فرصت ملے اور پھر اکٹھے ہوجاؤ۔ ایسا نہ ہو، کہ غلبہ نفس کے سبب سے شیطان تم کو آزمائے۔‘‘[2] ۔ب۔ انجیل کی نصوص سے معلوم ہونے والی بیس باتیں ۱: زنا کی ممانعت ان دس احکام میں سے ایک ہے، جن میں سے چھوٹے سے چھوٹا حکم توڑنے والا [آسمان کی بادشاہی] میں سے سب سے چھوٹا اور عمل کرنے والا بڑا کہلائے گا۔ ۲: بدن خدا کے لیے ہے، حرام کاری کے لیے نہیں۔ ۳: زانیہ سے بدکاری کرنے والا اپنے اعضا اس کے اعضا بناتا ہے۔ ۴: سارے گناہ بدن سے باہر ہیں، مگر حرام کار اپنے بدن کا بھی گناہ گار ہے۔ ۵: مقدسوں کے لیے حرام کاری اور کسی طرح کی ناپاکی کا ذکر بھی مناسب نہیں۔ ۶: زنا ان بُرے اعمال میں سے ایک ہے، جو بت پرستی کے برابر ہیں۔ ۷: خدا کو نہ جاننے والی قومیں اپنی خواہش کی تسکین اپنی شہوت کے جوش (بدکاری) سے کرتی ہیں۔ ۸: خدا نے ہمیں ناپاکی کے لیے نہیں، بلکہ پاکیزگی کے لیے بلایا ہے اور اس بات کو نہ ماننے والا خدا کو نہیں مانتا۔ ۹: خدا زانیوں کو سزا دے گا۔ ۱۰: نافرمانوں کے فرزندوں پر اللہ کا غضب نازل ہونے کے اسباب میں سے ایک
Flag Counter