Maktaba Wahhabi

61 - 322
مبحث سوم زنا کے متعلق اسلام کا موقف تمہید: اسلام میں زنا کو عقلی طور پر بُرا قرار دیا گیا اور اسے ابتدا ہی سے حرام اور بہت بڑے گناہوں میں شمار کیا گیا۔ شرم گاہ کی حفاظت کا حکم دیا گیا اور زنا سے پناہ طلب کرنے کی تعلیم دی گئی۔ اس سے بچنا [عباد الرحمن] کا ایک وصف اور فلاح پانے کی ایک شرط کے طور پر بیان کیا گیا۔ زبان اور شرم گاہ کی حفاظت پر جنت کی ضمانت دی گئی اور جاہ و جلال والی خاتون کی دعوتِ برائی مسترد کرنے پر سایہ عرش پانے کی بشارت سنائی گئی۔ خاتون پر دفاعِ عزت اور مردوں پر ناموسِ خواتین کی نگہبانی فرض کی گئی۔ شرم گاہ کی حفاظت نہ کرنے والا قابلِ ملامت اور تجاوزِ حد میں انتہا کو پہنچنے والا قرار پایا۔ زنا کے بدکاروں پر سنگین بُرے اثرات کی خبر دی گئی اور ان کے لیے متعدد دنیوی اور اخروی سزائیں مقرر کی گئیں۔ اسلام میں زنا کے ساتھ ساتھ اس کے قریب لے جانے والی باتوں سے بھی روکا گیا اور تہمتِ زنا کی عبرتناک سزائیں مقرر کی گئیں۔ آئندہ صفحات میں توفیقِ الٰہی سے انھی باتوں کے بارے میں بائیس عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے۔
Flag Counter