Maktaba Wahhabi

99 - 322
ان دونوں کا حق ادا کرنے والے کا اجر و ثواب کس قدر بلند ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جنت کی ضمانت دی ہے! امام بخاری نے اسی حدیث کو صحیح بخاری میں ایک مقام پر حسبِ ذیل عنوان کے ضمن میں روایت کیا ہے: [بَابُ فَضْلِ مَنْ تَرَکَ الْفَوَاحِشَ] [1] [بے حیائی کی باتوں کے چھوڑنے والے کی فضیلت کے متعلق باب] جب ان دونوں کو غلط استعمال سے بچانے کی قدر و منزلت اس قدر ہے، تو ان کے غلط استعمال کی سنگینی کس قدر ہوگی! علامہ ابن بطال لکھتے ہیں: ’’دلّ الْحَدِیْثُ عَلٰی أَنَّ أَعْظَمَ الْبَلَائِ عَلَی الْمَرْئِ فِيْ الدُّنْیَا لِسَانُہٗ وَفَرْجُہٗ۔ فَمَنْ وُقِيَ شَرَّھُمَا وُقِيَ أَعْظَمَ الشَّرِّ۔‘‘ ’’(یہ) حدیث (اس بات پر) دلالت کرتی ہے، کہ بلاشبہ دنیا میں بندے کا سب سے بڑا امتحان اس کی زبان اور اس کی شرم گاہ کی [وجہ سے] ہے۔ جو ان دونوں کے شر سے بچایا گیا، تو وہ سب سے بڑے شر سے بچایا گیا۔‘‘[2] اللہ کریم اپنی رحمت سے ہمیں اور ہمارے اہل و عیال کو زبان اور شرم گاہ، دونوں کے شر سے محفوظ فرمائیں۔ آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ۔۱۴۔ مغفرت اور عظیم اجر پانے والوں کا شرم گاہوں کی حفاظت کرنا سورۃ الأحزاب میں اللہ کریم نے مغفرت اور عظیم اجر پانے والے خوش نصیب
Flag Counter