Maktaba Wahhabi

97 - 98
فصل ہفتم: خطرات 54. بیداری کے خواب ( Day Dreams ) دیکھنے سے بچیں: بیداری کے خوابوں سے محتاط رہیں، وہ کچھ یوں ہیں کہ آپ کسی ایسے علم کا دعویٰ کریں جو آپ نہیں جانتے یا کسی کام میں مہارتِ تامہ کا دعویٰ جس میں آپ کو مہارت نہیں۔ اگر آپ ایسا کریں تو جان لیں کہ علم کے حصول کی راہ میں یہ ایک دبیز پردہ ہے۔ 55. ابو شبر (بالشتیہ) بننے سے محتاط رہیں: کہا گیا ہے (یہ بات مشہور ہے) کہ علم تین بالشت ہے۔ جو پہلی بالشت میں اٹک کے رہ گیا وہ متکبر ہو گیا۔ جو دوسری بالشت میں داخل ہو گیا اس نے تواضع اختیار کر لی اور جو تیسری بالشت میں داخل ہو گیا اُسے معلوم ہو گیا کہ وہ کچھ نہیں جانتا۔ 56. اہلیت کے بغیر مسندِ صدارت پر: اپنے آپ میں اہلیت پیدا کیے بغیر مسندِ صدارت کا مدعی ہونے سے محتاط رہیں۔ یہ صورتِ حال علم و عمل کے لیے ایک آفت ہے۔ دانشوروں کا قول ہے کہ جس نے وقت سے پہلے بڑا ہونے کا دعویٰ کیا، اس نے اپنی ذلت و پستی کا سامنا جمع کیا۔
Flag Counter