Maktaba Wahhabi

99 - 98
ہوں اور اس سے متعلقہ مسائل اُسے ازبر ہوں، تو یہ وہ افضل کام ہے جو قابلِ قدر فضلا انجام دیتے ہیں۔ خطیب کا یہ قول مت بھولیے کہ صاحبِ تصنیف اپنی عقل کو طشت میں رکھ کر لوگوں پر پیش کرتا ہے۔ 59. متقدمین علما کی غلطی پر آپ کا موقف: اگر آپ کسی عالم کی کوئی غلطی پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اسے اس کے مرتبے سے گرا کر خوش نہ ہوں، بلکہ صرف مسئلے کے صحیح کر دینے پر خوش ہوں، کیوں کہ یہ بات پورے وثوق سے کوئی انصاف پسند کہہ سکتا ہے کہ کوئی امام ایسا نہیں جس سے کوئی غلطی یا فروگذاشت نہ ہوئی ہو، خاص طور پر ان سے جو کثیر التصانیف ہیں۔ اس سلسلے میں ہنگامہ آرائی کر کے خوش ہوتا ہے، دوسروں کو کم تر ثابت کرنے کے لیے یہ کام صرف وہ شخص کرتا ہے جو عالم نہیں، بلکہ محض مدعیِ علم ہے، جو زکام کا علاج کرنا چاہتا ہے اور جذام (کوڑھ) پیدا کر دکھاتا ہے۔ ٹھیک ہے کسی امام کو خواہ وہ علم و فضل کا سمندر ہو، اس کی خطا یا غلطی پر آگاہ کیا جا سکتا ہے، مگر اس خیال سے نہیں کہ اس کے خلاف تنقیص و توہین کا شور شرابا کر کے اس کی شہرت کو داغدار کیا جائے کہ اس جیسے دوسرے علما دھوکا کھا جائیں۔ 60. شکوک و شبہات کا ازالہ: [1] اپنے دل کو اسفنج کی مانند نہ بنائیں کہ جو اس پر وارد ہو اُسے جذب کر لے۔ شکوک و شبہات کو ہوا دینے اور انھیں اپنے آپ اور کسی دوسرے پر وارد کرنے سے اجتناب کریں۔ شبہات اچھی باتوں کو بہت جلد اچک لیتے ہیں اور دل کمزور ہیں اور شکوک و شبہات پیدا کرنے والے اکثر ایندھن اٹھانے والے اہلِ بدعت ہوتے ہیں،
Flag Counter