Maktaba Wahhabi

10 - 103
سجدہ ریز ہوں ، جب بھی عبادت کریں تو صرف اُسی کی کریں ،پکاریں تو اُسی کو پکاریں ،مانگیں تو اُسی سے مانگیں ، ڈریں تو صرف اُسی سے ڈریں ،جئیں تو صرف اُسی کے لیٔے جئیں ،اور مریں تو صرف اُسی کے لیٔے مَریں اور اُس ارشادِ الہٰی کی عملی تصویر بَن جائیں جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : {قُلْ اِنَّ صَلٰوتِيْ وَ نُسُکِيْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ علیہم السلام }[1] ’’آپ فرمادیجیٔے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادات اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے ۔‘‘ غرض لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ کہہ کر انسان یہ اعتراف کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا دوسری کوئی ہستی یا شخصیّت کسی بھی قسم کی عبادت کے لائق ہرگز نہیں ہے ۔ اقسام ِ عبادات یہاں یہ بات پیش ِ نظر رکھیں کہ عبادت صرف نماز ،روزے ،حج اور زکوٰۃ کا نام ہی نہیں ،بلکہ عبادت کی کئی قسمیں ہیں ، مثلاً :قولی عبادات ، مالی عبادات اور بدنی عبادات ۔ 1قولی عبادات : (۱)قولی عبادات میں سے دعاء و پکار اور ذکر و اذکار بھی ہیں جبکہ دعاء و پکار کے عبادت ہونے کی دلیل سورۂ مؤمن کی آیت نمبر : ۶۰ ہے جسمیں ارشاد ِ الٰہی ہے : { وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِيْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِيْ سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ علیہم السلام } ’’اور کہا تمہارے پروردگار نے کہ مجھے پکارو ، میں تمہاری فریاد رسی کرتا ہوں اور بیشک وہ لوگ جو میری عبادت سے تکبّر کرتے ہیں ،وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنّم
Flag Counter