Maktaba Wahhabi

19 - 103
سجدئہ تعظیمی کے بارے میں (فاضل بریلوی کے ترجمۂ قرآن موسومہ ’’کنز الایمان ‘‘ پر حاشیہ و تفسیر لکھنے والے )بریلوی مکتب ِ فکر کے ایک دوسرے معروف عالم مولانا نعیم الدین مراد آبادی نے اپنی ’’کتاب العقائد ‘‘ ص: ۱۰ پر لکھا ہے : ’’آدم کو فرشتوں کا سجدہ ،یہ سجدہ تعظیمی تھا جو خداوند تعالیٰ کے حکم سے ملائکہ نے کیا تھا ۔اور سجدہ تعظیمی پہلی شریعتوں میں جا ئز تھا ۔ہماری شریعت میں جائز نہیں ، او رسجدۂ عبادت پہلی شریعتوں میں بھی خدا کے سوا اور کے لیٔے جائز نہیں ‘‘ ۔[1] اقسام ِتوحید (1توحیدِ اسماء وصفات ،2 توحیدِ ربوبیّت، 3 توحیدِ الوہیّت وعبادت) اسلامی عقائد میں سب سے پہلی اور بنیادی چیز ’’توحید ِ باری تعالیٰ ‘‘ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذا ت و صفات اور ربوبیّت و الوہیّت میں یکتا و بے ہمتا مانا جائے ، اس طرح توحید کی کُل تین قسمیں بنتی ہیں : 1پہلی قسم : توحید ِ اسماء و صفات ۔ 2دوسری قسم : توحید ِ ربوبیّت ۔ 3 تیسری قسم : توحید ِ الوہیّت یا توحید ِ عبادت ۔ 1توحیدِ اسماء و صفات : توحیدِ اسماء و صفات کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن ِ کریم میں یا اپنے نبی
Flag Counter