Maktaba Wahhabi

7 - 103
سے بھی اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کردیا گیا ہے ۔ جمادیٰ الاولیٰ ۱۴۲۳ ؁ھ میں نشر شدہ پروگرام بنام ’’عملِ صالح کی پہچان ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ’’قبولیتِ عمل کی شرائط ‘‘ کے نام سے ہماری ایک ضخیم کتاب پہلے کئی مرتبہ پاکستان سے اور پھر ہندوستان سے بھی شائع ہوچکی ہے ۔ زیرِ نظر رسالہ دراصل اسی مفصّل کتاب کا اختصار وخلاصہ ہے ۔ اسکی طبا عت اور نشر و اشاعت میں جن احباب نے جس رنگ میں بھی تعاون کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزاء خیر عطا فرمائے ۔آمین اِس رسالے کی ترتیب و تدوین اور کمپوزنگ پر ہم اپنی لختِ جگر آنسہ نبیلہ قمر و نادیہ قمر کے بھی شکر گزار ہیں اور ان کیلئے اللہ سے توفیقِ مزید کے دعاء گو ہیں ۔ تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنِّیْ وَ مِنْھُمَا وَ وَفَّقَنَا لِمَا فِیْہِ خَیْرُ الْاِسْلَامِ وَ الْمُسْلِمِیْن ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ہمارے اور ہمارے تمام احباب کیلئے ثوابِ دارین کا ذریعہ اور تمام قارئین کیلئے باعثِ استفادہ و ہدایت بنائے ۔ آمین الخبر ۔ المحکمۃ الکبریٰ ابو سلمان محمد منیر قمر نواب الدین ۱۳؍ رجب ۱۴۲۵ ؁ھ ترجمان سپریم کورٹ ،الخبر ۲۹ ؍اگست ۲۰۰۴ ؁ ء و داعیہ متعاون ، مراکزِ دعوت و ارشاد الخبر ، الظہران ، الدمام (سعودی عرب )
Flag Counter