Maktaba Wahhabi

105 - 131
معصیت کی لذت عذاب ہے اور اس کی راحت تعب و تھکاوٹ ہے اور اس کا سیر ہونا گویا کہ بھوکا ہونا ہے‘ اور اس کی برکت گویا کہ قیامت کو برکت سے خالی ہونا ہے اور اس کی خوشبو بدبو ہے اور اس کی روشنی ظلمت ہے بخلاف اطاعت کے روزہ دار کی منہ کی بدبو دنیا میں کستوری سے بھی زیادہ ہو گی اور اسی طرح شہید کے خون کی دنیا میں بدبو قیامت کو کستوری ہو گی۔ 10۔فحاشی و عریانی کا جھنڈا : بے پردگی فحاشی اور عریانی کا جھنڈا ہے‘ کیونکہ عورت کہتے ہی پردے کو ہیں اور اگر وہ پردہ اتارے گی تو یہ فحاشی ہے عریانی ہے۔ اور شیطان ہی ہے جو اس فحاشی کا حکم دیتا ہے چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {اَلشَّیْطٰنُ یَعِدُکُمُ الْفَقْرَ وَ یَاْمُرُکُمْ بِالْفَحْشَآئِ وَ اللّٰہُ یَعِدُکُمْ مَّغْفِرَۃً مِّنْہُ وَ فَضْلًا } (البقرۃ :۲۶۸) ’’شیطان تم کو فقیری کی دعوت دیتا ہے اور فحاشی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ دیتے ہیں۔‘‘ تو بے پردہ عورت ایسا خبیث جرثومہ ہے جو پورے معاشرے اور مجمع میں فحاشی پھیلاتی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: {اِِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاللّٰہُ یَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ} (النور :۱۹) ’’وہ لوگ جو ایمانداروں میں فحاشی کے پھیل جانے کے خواہاں ہیں (پسند کرتے ہیں) ان کے لیے دنیا و آخرت میں درد ناک عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔‘‘ لیکن جب ان سے کہا جائے تو کہتے ہیں کہ ہمارے مولوی نے کہا ہے کہ منہ اور ہاتھوں کا پردہ نہیں ہمارے بڑے بھی نہیں کرواتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ منہ اور ہاتھوں کو ننگا کر لو جن کی بابت اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْہَآ اٰبَآئَنَا وَ اللّٰہُ اَمَرَنَا بِہَا قُلْ اِنَّ اللّٰہَ
Flag Counter