Maktaba Wahhabi

69 - 131
حجاب (پردے) کی قسمیں حجاب کی دو قسمیں ہیں: (۱) عام حجاب (۲) خاص حجاب 1۔ عام حجاب (پردہ) : جس کا معنی (المنع والستر) ’’منع کرنا اور پردہ پوشی ہے‘‘ یہ ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ اور مرد و عورت کو اس کی فطرت و جبلت کے مطابق اس پردے کا حکم دیا گیا ہے جس کا اصل مقصد تزکیہ اور نجاستوں سے طہارت و پاکیزگی ہے جس طہارت و پاکیزگی سے حلاوت ایمان، نور قلب، قوت قلب، شرمگاہوں کی حفاظت، فحش اور خیانت سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے کیونکہ حیاء اسی کا نام ہے کہ مرد وعورت اپنے اپنے دائرہ کار میں پردہ کرے اور حیاء کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ((وَالْحَیَائُ لاَ یَأْتِیْ اِلَّا بِخَیْرِ۔)) [1] ’’حیاء خیر و بھلائی ہی لاتی ہے۔‘‘ چنانچہ مردوں پر واجب ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں سے اپنی ناف سے لے کر گھٹنوں تک ڈھانپ کر رکھے اورچھپا کر رکھے یہ ہر مرد کا پردہ ہے لیکن یہ پردہ بلاشبہ بیویوں اور لونڈیوں کے علاوہ سب کے لیے ہے۔ شریعت نے تو اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ بچے اکٹھے ایک بستر پر سوئیں [2]تاکہ چھونے اور نظر پڑنے سے ان کی شہوت نہ بھڑکے اور نمازی کے لیے منع ہے کہ وہ نماز پڑھے اور اس کے کندھوں پر کوئی چیز نہ ہو۔ [3] اور معتمر و حاجی خواہ مرد ہو یا عورت ہواس کے لیے بھی منع ہے کہ وہ ننگا طواف کریں[4] اور نہ ہی ننگا نماز پڑھنے کی اجازت ہے خواہ وہ رات کواکیلا ہو یا ایسی جگہ پر ہو کہ کوئی بھی
Flag Counter