Maktaba Wahhabi

78 - 131
پا لیں تو وہ زانیہ عورت ہے۔‘‘ 6۔یہ چادر یا برقعہ مردوں کے لباس سے مشابہ نہ ہو : کیونکہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: ((ثَلاثَۃٌ لاَ یَنْظُرُ اللّٰہُ اِلَیْہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: العَاقُّ لِوَالِدَیْہِ وَالْمَرْأَ ۃُ الْمُتَرَجِّلَۃُ الْمُتَشَبِّہَۃُ بِالرِّجَالِ وَالدَّیُّوْثُ۔))[1] ’’تین اشخاص کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کو رحمت کی نظر نہیں ڈالیں گے: (۱)… والدین کے نافرمان کی طرف (۲)… وہ عورت جو مردوں کے مشابہ لباس پہنے۔ (۳)… دیوث (جس کی بیٹی و بیوی و بہن و ماں بے پردہ ہو اور وہ خاموش رہے)‘‘ اور اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ وَلَا مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِّسَائِ مِنَ الرَّجَالِ۔)) [2] ’’وہ عورتیں ہم میں سے نہیں جو مردوں کی مشابہت کریں اور وہ مرد بھی ہم میں سے نہیں جو عورتوں کی مشابہت کریں۔‘‘ اور فرمایا: ((لَعَنَ اللّٰہُ الرَّجُلَ یَلْبَسُ لِبْسَۃَ الْمَرْأَۃِ وَالْمَرْأَۃَ تَلْبَسُ لِبْسَۃَ الرَّجُلِ۔)) [3] ’’اللہ کی اس بندے پر لعنت ہے جو عورت کا لباس پہنے اور اس عورت پر لعنت ہے جو مردوں کا لباس پہنے۔‘‘ 7۔یہ چادر یا برقعہ کافروں کے لباس سے مشابہ نہ ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: ((مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ۔)) [4] ’’جو کسی قوم سے مشابہت کرے وہ انہی میں سے ہے (قیامت کو انہیں کے ساتھ اٹھایا جائے گا)‘‘ اور ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر دو زرد رنگ کے کپڑے دیکھے تو فرمایا: ((اِنَّ ھٰذِہٖ مِنْ ثِیَابِ الْکُفَّارِ فَلَا تَلْبَسْہَا۔)) [5] ’’یہ کفار کا لباس ہے پس اس کو نہ پہنو۔‘‘
Flag Counter