Maktaba Wahhabi

113 - 670
"ہر بالغ پر جمعہ کے دن غسل کرنا مسواک کرنا اور حسب قدرت خوشبو استعمال کرنا واجب ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود رحمۃ اللہ علیہ ) ایام حیض میں مہندی کے استعمال سے غسل حیض کی صحت پر اثر انداز ہونے کا حکم سوال:کیا ایام حیض میں مہندی کا استعمال غسل حیض کی صحت پر اثر انداز ہوتاہے؟ جواب:مہندی کا استعمال غسل حیض اور وضو کی صحت پر انداز نہیں ہو تا کیونکہ اس میں کثافت ہوتی ہے اور نہ ہی گاڑھاپن جو کہ پانی کو چمڑے تک پہنچنے سے روکے اور اگر مہندی کا وجود باقی رہے تو غسل سے پہلے اس کا ازالہ کرنا واجب ہے تاکہ وہ پانی کو چمڑے تک پہنچنے سے نہ روکے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) جب میاں بیوی مجامعت کے بعد غسل سے پہلے کسی چیز کو چھوئیں تو کیا وہ نجس ہو جاتی ہے؟ سوال:جب مرد اور عورت جماع کریں تو کیا ان دونوں کے لیے غسل سے پہلے کسی چیز کو چھونا جائز ہے اور جب وہ کسی چیز کو چھوئیں تو کیا وہ نجس و پلید ہو جاتی ہے؟ جواب:جنبی کے لیے جائز ہے کہ وہ غسل سے پہلے کپڑےبرتن ،ہنڈیاں اور اس طرح کی دیگر چیزوں کو چھوئے،خواہ وہ جنبی مرد ہو یا عورت ،کیونکہ وہ بذات خود ناپاک نہیں ہے اور نہ ہی اس کے چھونے سے کوئی چیز ناپاک ہوتی ہے۔ اسی طرح حائضہ اور نفاس والی عورت حیض و نفاس کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوتی بلکہ اس کا بدن اور پسینہ پاک ہے اسی طرح اس کے چھونے سے کوئی چیز پلید نہیں ہوتی۔ ناپاک تو صرف وہ خون ہے جو ان دونوں سے خارج ہوتا ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی) تیمم کا بیان کیا تیمم مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے مشروع ہے؟ سوال:کیا نماز کے لیے میسر نہ ہونے کی صورت میں تیمم مردوں کی طرح عورتوں پر
Flag Counter