Maktaba Wahhabi

142 - 670
رہیں،حالانکہ لوگ وہاں پر صرف عیدین کی نماز پڑھتے ہیں تو مسجد حرام میں ان کا جانا کیسے صحیح ہوسکتا ہے؟لہذا حائضہ کے لیے مسجد حرام اور کسی اور مسجد میں ٹھہرنا جائز نہیں ہے۔جی ہاں،اگر اسے یہ اطمینان ہوکہ اس کے گزرنے سے مسجد میں کوئی نجاست نہیں گرے گی تو وہ مسجد میں سے بس گزر سکتی ہے۔رہا اس کا مسجد میں ٹھہرے رہنا تو یہ حرام ہے،جائز نہیں ہے اگرچہ وہ وعظ کی مجلسوں میں حاضری کا ارادہ ہی کیوں نہ رکھتی ہو۔اب تو اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کے لیے کیسٹوں وغیرہ کے ذریعہ وعظ ونصیحت کے پروگرام سننا آسان کردیاہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) نفاس کا بیان حمل ساقط ہونے کےبعدخارج ہونے والے خون کا حکم: سوال:حمل ساقط ہونے کے بعد خارج ہونے و الے خون کا کیا حکم ہے؟ جواب:حمل اگرچہ دو مہینے کے بعد ہی ساقط ہوجائے اس کے بعد نکلنے والا خون نفاس کا خون ہی شمار ہوتاہے۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) نفاس والی عورتیں کتنا عرصہ نماز ادا نہیں کرتیں؟ سوال:نفاس والی عورتیں کتنا عرصہ نماز نہیں پڑھیں گی؟ سوال:نفاس والی عورتوں کی چند حالتیں ہیں: 1۔پہلی حالت یہ ہے کہ اس کا خون چالیس دن پورے ہونے سےپہلے بند ہوجائے اور اس کو دوبارہ خون نہ آئے تو اس صورت میں جب اس کا خون بند ہوجائے تو وہ غسل کرکے روزہ رکھے اور نماز ادا کرے۔ 2۔دوسری حالت یہ ہے کہ اس کاخون چالیس دن پورے ہونے سے پہلے منقطع ہوجائے،پھر چالیس دن پورے ہونے سے پہلے دوبارہ جاری ہوجائے تو اس صورت میں،جب اس کا خون منقطع ہوجائے،وہ غسل کرکے روزہ رکھے اور نماز ادا کرے اور جب دوبارہ خون جاری ہوتو وہ نفاس کا خون ہے ،لہذا وہ نماز روزہ ترک
Flag Counter