Maktaba Wahhabi

166 - 670
تنہائی یا عورتوں کے سامنے عورت کی اذان کا حکم: سوال:کیا عورت پر واجب ہے کہ جیسا کہ وہ گھر میں تنہا ہو یا عورتوں کی جماعت کے ساتھ ہو تو اذان واقامت کہے؟ جواب:نہ اس پر اذان واقامت واجب ہے اور نہ اس کے لیے ایسا کرنا مشروع ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) جب عورت عورتوں کی امامت کروائے تو کیا اقامت کہے؟ سوال:مجھے معلوم ہے کہ عورت کے لیے اقامت کہنی جائز نہیں مگر جب وہ عورتوں کی امامت کروائے تو کیا اقامت مشروع ہوگی؟ جواب:عورتوں کے حق میں نماز کے لیے اقامت کہنا مسنون نہیں ہے، خواہ اکیلی نمازادا کریں یا ان میں سے کوئی ان کی امامت کروائے جیسے کہ ان کے لیے اذان کہنی مشروع نہیں ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) نماز کی شروط وواجبات نماز کے پردے اور نظر کے پردے میں فرق: سوال:نماز کے پردے اور نظر کے پردے میں کیا فرق ہے؟ جواب:آزاد بالغ عورت کا سارا جسم نماز میں پردہ ہے سوائے اس کے چہرے کے وہ پردے میں شامل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ چہرہ کھول کر نماز ادا کرے اور اگر وہ چہرہ ڈھانپ کر بھی نماز ادا کرے تو اس کی نماز درست ہو گی، البتہ ایسا کرنا خلاف اولیٰ ہے، یہ حکم اس وقت ہے جب وہ اجنبی مرد سے الگ ہو کر نماز ادا کرے، عورت کے لیے نظر کے پردے اور نماز کے پردہ میں فرق ہے، نماز میں پردے سے چہرہ خارج ہے اور نماز کے علاوہ چہرہ پردے میں شامل ہے کیونکہ بے پردگی حرام ہے خواہ وہ طواف کے دوران ہو یا نماز میں یا دیگر عبادات میں اس کی حرمت کا سبب یہ ہے کہ اس سے فتنہ کھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ محاسن جو شہوت کے داعی
Flag Counter