Maktaba Wahhabi

313 - 670
عورت کے لیے مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخصوص رنگوں کا لباس پہننے کا حکم: سوال: کیاعورت کے لیے مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخصوص رنگوں کا کپڑے زیب تن کرنا ضروری ہے؟ جواب:عورت کے لیے حج میں کوئی مخصوص لباس پہننا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ عام حالات میں جو لباس زیب تن کرتی ہے وہ حج میں پہنے گی بشرطیکہ وہ اس کے بدن کو چھپا نے والا ہو اور اس میں زینت اور مردوں کی مشابہت نہ ہو۔ اور احرام پہننے والی عورت کو برقع اور وہ نقاب جو خاص چہرے کے لیے سیایا بنا گیا ہے پہننے سے منع کیا گیا ہے اور ایسے دستانے پہننا بھی منع ہے جن کو خاص ہاتھوں کے لیے بنایا گیا ہو۔ اور اس پر اپنے چہرے کو برقع اور نقاب کے علاوہ کسی چیز سے ڈھانپنا اور اپنی ہتھیلیوں کو دستانوں کے علاوہ ڈھانپنا واجب ہے کیونکہ یہ دونوں عورۃ ہیں اور ان ڈھانپنا واجب ہے اور اس کو ان دونوں کو حالت احرام میں مطلق طور پر ڈھانپنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ اس کو صرف برقع اور دستانوں کے ذریعہ ڈھانپنے سے منع کیا گیا ہے۔(الفوزان) حج کے واجبات منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکد؟ سوال:کیا منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکد؟ جواب:ہمارے نزدیک راجح بات یہ ہے کہ منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے کیونکہ ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معذور لوگوں کے علاوہ کسی کو منیٰ میں رات نہ گزارنے کی رخصت نہیں دی ہے، وہ معذور لوگ مکہ میں پانی پلانے والے اور بکریوں کے چرواہے وغیرہ ہیں۔ (علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا فرض حج میں کسی سے رمی جمار کروانے کا حکم: سوال: ایک عورت نے رمی جمار کے علاوہ تمام مناسک حج ادا کرتے ہوئے حج کیا اور اس
Flag Counter