Maktaba Wahhabi

336 - 670
حج و عمرے کے متفرق مسائل ایک عورت ہزار درہم کی مالک ہے، وہ ان درہموں کا اپنی بیٹی کو جہیز دے یا حج کرے؟ سوال:ایک عورت کے پاس ایک ہزار درہم ہے اور اس نے نیت کی کہ وہ اپنی بیٹی کو ان سے کپڑے خریددے گی ۔کیا اپنی بیٹی کو ان درہموں سے جہیز دینا افضل ہے یا ان سے حج کرنا افضل ہے؟ جواب:ہاں، وہ ہزار درہم رقم سے حج کرے اور چاہے تو باقی رقم سے بیٹی کی شادی کردے کیونکہ حج اس کے ذمہ فرض ہے جب وہ اس کی طرف راستے کی طاقت رکھتی ہو، اور جس کے پاس اتنی رقم(ہزار درہم ) ہو وہ حج کے راستے کی طاقت رکھنے والا شمار ہو گا۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا دوران احرام سونے وغیرہ کے زیورات پہننے کا حکم: سوال:عورت کا دوران احرام سونے کی انگوٹھیاں وغیرہ پہننے کا کیا حکم ہے یہ جانتے ہوئے کہ وہ اکثر اوقات میں غیر محرم مردوں کے سامنے ظاہر ہو جاتی ہیں؟ جواب:عورت احرام کی حالت میں جو چاہے سونا پہنے، اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ وہ اسراف کی حد کو نہ پہنچے حتی کہ وہ ہاتھوں میں انگوٹھیاں اور کنگن بھی پہن سکتی ہے، لیکن وہ سونا پہننے کی حالت میں فتنے میں واقع ہونے کے ڈر سے اجنبی مردوں سے اس کو چھپا کررکھے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) حج اور عمرہ کرنے والی عورت کا اجنبی مردوں کے سامنے اپنا چہرہ کھولنے کا حکم: سوال: حج اور عمرہ کرنے والی عورت کا اجنبی مردوں کی موجود گی میں اپنا چہرہ کھولنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس پر ایسا کرنا حرام ہے۔ عورت کے حج ،عمرہ اور ان کے علاوہ مواقع پر اجنبی مردوں کے سامنے اپنا چہرہ کھولنا جائز نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter