Maktaba Wahhabi

445 - 670
ناواقفیت کی بنا پر اپنے غلام خاوند کو اپنے اوپر قدرت پانے کا موقع دے دے تو اس کو خیار عتق حاصل ہوگا ،اور یہی روایت صحیح ہے۔ جس طرح دیگر تمام حقوق واضح رضا مندی یا رضا مندی پر دلالت کرنے والی چیز کے بغیر ساقط نہیں ہوتے۔واللہ اعلم۔(السعدی ) جب عورت شادی کے بعد خاوند میں کچھ ناپسندیدہ چیزیں دیکھے: سوال:جب کوئی شخص کسی لڑکی سے شادی کرے تو لڑکی کو اس میں کچھ ایسے عیب معلوم ہوں جن کو وہ پسندنہ کرتی ہو۔ پھر اس لڑکی نے مرد سے فسخ نکاح کا مطالبہ کردیا اور یہ واقعہ عورت کے ساتھ دخول سے پہلے کا ہے ،جبکہ وہ شوہر سے حق مہر اور سونے کے کنگن اور ہار کا ایک سیٹ لے چکی ہے تو کیا وہ مرد کو ہر چیز واپس کرے گی؟ جواب:ایسی حالت میں عورت پر مرد سے لی ہوئی ایک ایک چیز کا واپس کرنا واجب ہے کیونکہ جدائی اس کی طرف سے قبل از مجامعت ہو رہی ہے لیکن اگر مرد کوئی چیز اپنی رضا سے عورت کودے دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔(الفوزان ) کتابیہ عورتوں سے نکاح کا حکم کتابیہ عورت ،جبکہ اس کے والدین اہل کتاب نہ ہوں ، سے نکاح کا حکم: سوال:ایسی کتابیہ عورت سے نکاح کرنے کا کیاحکم ہے جس کے والدین اہل کتاب نہ ہوں؟ جواب:صحیح بات یہ ہے کہ کتابیہ عورت سے نکاح کے جواز کے لیے اس کے والدین کا اہل کتاب ہونا شرط نہیں، بلا شبہ اعتبار کتابیہ عورت کی ذات کا ہے، اور یہی موقف امام تقی الدین رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔(السعدی) کتابیہ عورت سے شادی کا حکم: سوال:کیا کتابیہ عورت سے شادی کرنا جائز ہے؟ جواب:جس سورت میں کتابیہ عورت کے ساتھ شادی کرنے کا جوازہے وہ سورہ مائدہ ہے، اور یہی وہ سورت ہے جس میں اس بات کی صراحت ہے کہ نصرانیوں نے کفر کیا ہے ،کیونکہ وہ کہتے ہیں:
Flag Counter