Maktaba Wahhabi

502 - 670
طلاق کے متفرق مسائل مرد نے عوت کو کہا:اگر تُو یہ کام کرے گی تو، تو مجھ پر میری ماں بہن کی طرح ہے ،عورت نے بھول کر وہ کام کرلیا: سوال:جب مرد نے اپنی بیوی سے کہا:جب تو فلاں کام کرے گی تو تو مجھ پر میری ماں اور بہن کی طرح ہوگی،اس عورت نے بھول کر وہ کام کرلیا۔ جواب: مرد پر قسم کا کفارہ دینا لازم ہوگا لیکن اگر عورت نے وہ کام بھول کر نہیں کیا تو یہ ظہار ہوگا کیونکہ لوگ معذور ہیں: ( رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا) (البقرۃ:286) "اے ہمارے رب!ہم سے مواخذہ نہ کر، اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں۔" (العفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) رضاعت کی وجہ سے عورت کو کتنا عرصہ حیض نہیں آتا: سوال: ایک شخص کی بیوی ہے،اس نے بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔اس کی اپنی بیوی کے بطن سے ایک بچی ہے جو ابھی دودھ پیتی ہے ۔لوگوں نے مرد پر نان ونفقہ عائد کر دیا،لہذا عورت کی مدت کتنی ہوگی،جس میں اس کو رضاعت کی وجہ سے حیض نہیں آتا؟ جواب:جمہور علماء جیسے مالک ،شافعی رحمۃ اللہ علیہ ہیں،کے نزدیک تین طلاقوں کی عدت گزارنے والی عورت کے لیے نان ونفقہ ثابت نہیں ہے لیکن ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ عدت کے دوران اس کے لیے نان ونفقہ ثابت کرتے ہیں۔ اور جب عورت ان عورتوں سے ہے جن کو حیض آتا ہوتو وہ تین حیض تک عدت میں ہوگی ،اور مرضعہ کا حیض اکثر موخر ہوجاتا ہے، علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ عورت کو رضاعت کی اجرت دی جائے گی،جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ "(الطلاق:6) "پھر اگر وہ تمہارے لیے دودھ پلائیں تو انھیں ان کی اجرتیں دو۔"
Flag Counter