Maktaba Wahhabi

512 - 670
سوگ کے بعض احکام سوگ منانے والی عورت کا چاند اور محرم رشتہ داروں سے چہرہ چھپانے کا حکم: سوال:سوگ منانے والی عورت کا چاند اور اپنے محرم رشتہ داروں سے چہرہ چھپانے کا کیا حکم ہے؟ جواب: یہ جائز نہیں کیونکہ یہ شریعت سے ثابت نہیں ہے بلکہ یہ خرافات اور فضول باتوں میں سے ہے۔(محمد بن ابراہیم) عورت کا دوران سوگ حج کرنے کا حکم: سوال:وہ عورت جس کی سوگ والی عدت آٹھ ذوالحج کو ختم ہورہی ہے ،کیا وہ سفرحج پر روانہ ہوسکتی ہے؟ جواب:وہ عورت جو سوگ میں ہے اس کے لیے سفر جائز نہیں ہے ،ائمہ اربعہ کا یہی موقف ہے۔(محمد بن ابراہیم) خانہ بدوش عورت کے سوگ کا حکم: سوال:خانہ بدوش عورت جو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتی رہتی ہے، اس کے سوگ کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ منتقل ہوجائے اور جدھربھی سکونت پذیر ہوتی ہے،اسی کو اپنا مسکن بنائے۔اس پر وہی کچھ لازم ہے جو شہری عورت پر لازم ہے۔(محمد بن ابراہیم) عدت والی عورت کا تدریس وتمریض کے لیے نکلنے کا حکم: سوال:عدت والی عورت کا تدریس اور تمریض کے لیے نکلنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:ایسی عورت کاجواپنے خاوند کی وفات کی عدت میں ہے دن کے اوقات میں ایسے ضروری کام کے لیے گھر سے نکلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔جو کام اس کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا۔ان ضرورتوں میں سے عورت کا اپنے اعمال مطلوبہ مثلاً تدریس و
Flag Counter