Maktaba Wahhabi

629 - 670
متفرق مسائل عورت کاد ائرہ عمل: سوال:عورتوں کامردوں کےساتھ کام کرنے کے حوالے سے اسلام کا کیا نظریہ ہے؟ جواب:یہ بات تو یقینی ہے کہ کام کے لیے عورت کا مردوں کے میدان میں نکلنا مذموم اختلاط ہے جو تنہائی کی طرف لے جاتا ہے۔یہ انتہائی خطرناک معاملہ ہے جس کے بعد پھر خطرات ہیں،اور اس کے نتائج بھی تلخ اور برے ہیں۔یہ شریعت کے ان احکام سے ٹکراتا ہے جو عورت کو اپنے گھر میں رہنے کا پابند کرتے ہیں،اور ان کاموں کو انجام دینے کی تعلیم دیتے ہیں جو عورتوں کے لیے مخصوص اور ان کی فطرت کے موافق ہیں،اور مرض کی بچا آوری میں وہ مردوں کے اختلاط سے دور رہتی ہیں۔ واضح اور صحیح دلائل: اجنبی عورت سے علیحدگی ،اس کی طرف دیکھنے اور حرام کاموں کی طرف لے جانے والے وسائل کی حرمت کے حوالے سے کچھ دلائل ہیں جو فیصلہ کن اور پختہ ہیں ،جو اس اختلاط کو حرام قرار دیتے جس کا انجام خطرناک اور ناپسندیدہ ہے،ان میں سے اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: "وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللّٰـهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللّٰـهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًاوَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللّٰـهِ وَالْحِكْمَةِ ۚ إِنَّ اللّٰـهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا "(الاحزاب:33)
Flag Counter