Maktaba Wahhabi

66 - 670
موزے ،پٹی اور دوپٹے پر مسح کاباب موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ سوال:کیا بائیں موزے پر دائیں ہاتھ کے ساتھ مسح کیا جائے یا بائیں کے ساتھ؟ جواب:بائیں موزے پر بائیں ہاتھ سے اور دائیں پر دائیں سے الگ الگ مسح کیا جائے یا دونوں موزوں پر دونوں ہاتھوں سے اکٹھا مسح کیا جائے۔دونوں طرح درست ہے۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) سونے اور چاندی کے موزے پر مسح کرنے کا حکم سوال: سونے اور چاندی کے موزوں پر مسح کرنے کا کیاحکم ہے؟ جواب:مرد ہو یا عورت دونوں کے لیے سونا یا چاندی یا سونے اور چاندی سے منڈھے ہوئے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ۔ البتہ ٹوٹے ہوئے برتن کو مرمت کرنے کے لیے تھوڑی سی چاندی استعمال کی جاسکتی ہے اور عورتوں کے لیے بھی سونا اور چاندی اتنا ہی پہننا جائز ہے جس سے عرف عام میں عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے زیب و زینت کیا کرتی ہیں اور اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اس مسئلہ میں شریعت کی اصل ممانعت ہے اور عورتوں کے لیے بقدر ضرورت ہی رخصت ہے، لہٰذا اس سے زیادہ پہننے اور اس پر مسح کرنے کا حکم ممنوع ہے۔(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کے دوپٹے پر مسح کرنے کا حکم سوال۔:کیا عورت کے لیے اپنے دوپٹے پر مسح کرنا جائز ہے؟ جواب: امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے مشہور قول کے مطابق عورت کے لیے دوپٹے پر مسح کرنا جائز ہے جبکہ وہ اس کی گردن کے نیچے سے لپیٹا گیا ہو۔ کیونکہ ایسا کرنا بعض صحابیات رضی اللہ عنہن سے ثابت ہے۔ بہر حال اگر دوپٹہ ہٹانے میں کوئی دقت ہو، سردی کی وجہ سے یا اتارنے اور دوبارہ لپیٹنے کی وجہ سے تو ایسی صورت حال میں مسح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔اور
Flag Counter