Maktaba Wahhabi

665 - 670
وہ(معاملہ) درست کرنے کاارادہ رکھتے ہوں،اور معروف کے مطابق ان (عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہے جیسے ان کے اوپر حق ہے ،اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔" اور اللہ تعالیٰ کے فرمان کی وجہ سے: "الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ " (النساء:34) "مرد عورتوں پر نگران ہیں اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) عورتوں کی اکثریت جہنمی کیوں ہے؟ زیادہ عورتیں جہنمی کیوں ہیں؟ سوال:کیا یہ درست ہے کہ زیادہ تر عورتیں جہنمی ہیں اور کس لیے؟ جواب:یہ درست ہے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق ان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا: "يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ! تَصَدَّقْنَ فَإِنّكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ" "اے عورتوں کی جماعت !صدقہ کیا کرو، یقیناً تم زیادہ تر جہنمی ہو۔" تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی پوچھنے والے نے یہی اعتراض کیا تھا جو مذکورہ سائل نے کیا ہے، جب عورتوں نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لانّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِير"[1] "اس لیے کہ تم پھٹکاریں زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔" تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے آگ میں زیادہ ہونے کے اسباب کو بیان کیا کہ اس لیےکہ وہ پھٹکار زیادہ کرتی ہیں اور گالی گلوچ بھی اور اپنے خاوند کی ناشکری کرتی ہیں، اس سے وہ بکثرت جہنم میں داخل ہوں گی۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter