Maktaba Wahhabi

692 - 670
کافروں سے اختلاط اور میل جول کا حکم کافر کے ساتھ بود و باش اختیار کرنے کا حکم: سوال:کافر کے ساتھ بودو باش اختیار کرنے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب:بلا شبہ کافروں سے میل جول رکھنے کے سبب اگر ان کے مسلمان ہو جانے کی امیدہو، اس طرح کہ ان پر اسلام کی دعوت پیش کی جائے اور اسلام کے محاسن و فضائل بیان کیے جائیں تو انسان پر ان کو اسلام کی طرف دعوت دینے کی غرض سے میل جول رکھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر انسانوں کو ان کفارسے یہ امید نہیں ہے کہ وہ مسلمان ہو جائیں گے تو پھر ان سے میل جول نہ رکھے کیونکہ ایسی صورت میں ان سے میل جول رکھنا گناہ میں پڑنے کا ذریعہ ہے کیونکہ میل جول غیرت اور احساس کو ختم کردیتا ہے اور بسااوقات ان کافروں سے مودت و محبت پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے: "لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللّٰـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللّٰـهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚ أُولَـٰئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ " (المجادلہ:22) ’’ تو ان لوگوں کو جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نہیں پائے گا کہ وہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہوں جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی، خواہ وہ ان کے باپ ہوں، یا ان کے بیٹے، یا ان کے بھائی، یا ان کا خاندان۔ یہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اس نے ایمان لکھ دیا ہے اور انھیں اپنی طرف سے ایک روح کے ساتھ قوت بخشی ہے۔‘‘ اللہ کے دشمنوں سے مودت و محبت رکھنا اس لازمی حکم کے خلاف ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ان سے محبت رکھنے سے منع فرمایااور کہا:
Flag Counter