Maktaba Wahhabi

703 - 670
یوم آخرت اور جنت کی نعمت جنت میں مردوں کے لیے حوریں تو عورتوں کے لیے کیا ہے: سوال:مردوں کے لیے جنت میں تو بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی بیویاں ہوں گی تو اس کے مقابلے میں عورتوں کے لیے کیا ہوگا؟ جواب:عورتوں کے لیے جنتی مرد ہوں گے۔جنتی مرد بڑی آنکھوں والی سفید رنگ والیوں سے کہیں بہتر ہیں۔جنتی عورتیں جنتی مردوں کے ہاں حورعین سے افضل ہیں۔اس بنا پر ممکن ہے کہ جنتی عورتوں کا حصہ نکاح کے اعتبار سے مردوں کے حصے سے زیادہ ہو۔اور عورت کے دنیا والے خاوند کے علاوہ جنت میں بھی خاوند ہو ں گے،اور عورت کے اگر دو خاوند ہوں گے تو اسے ان کے درمیان اختیار ہوگا اور وہ عادات کے اعتبار سے سب سے اچھے کو پسند کرلے گی۔(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کے حوالے سے جنت میں خاوند کے بارے میں بیان: سوال:جس وقت میں قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہوں تو اس کی آیات میں اکثر پاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایماندار مردوں کی بڑی آنکھوں والی گوریوں اور خوبصورتی میں غالب عورتوں کی خوشخبری سے نوازاہے تو کیا عورت کے لیے آخرت میں اس کے دنیاوی خاوند کا بدل بھی ہوگا؟اسی طرح جنت کی اکثر نعمتوں کی نسبت مومن مردوں کی طرف کی گئی ہے تو کیا ایماندار کی نعمت ایماندار مرد سے کم ہوگی؟ جواب:اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آخرت کا ثواب مردوں اور عورتوں کے لیے عام ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ" (آل عمران:195) "تو ان کے رب نے ان کی دعا قبول کرلی کہ بے شک میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا،مرد ہو یا عورت۔"
Flag Counter