Maktaba Wahhabi

170 - 611
عبادات کی قسمیں حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: { یٰٓـاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللّٰہَ اِِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌم بِمَا تَعْمَلُوْنَ} ’’مسلمانو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس نے کل (قیامت) کے لیے کیا (سامان) آگے بھیجا ہے اور خدا کا خوف رکھو، بے شک اللہ تعالیٰ کو تمھارے (سب)کاموں کی خبر ہے۔‘‘ عبادت کی اقسام: صرف نماز، روزہ اور حج و زکات پر ہی بس نہیں اور نہ بات فقرا و مساکین کی اشک شوئی اور بیمار کی مزاج پرسی پر آکر ختم ہو جاتی ہے، بلکہ عبادت کے آفاق اتنے وسیع اور اس کا دائرہ اتنا کھلا ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص نیک نیتی اور رضاے الٰہی کے حصول کی خاطر راستے میں پڑی کسی تکلیف دہ چیز یا رکاوٹ کو ہٹا دے تو یہ بھی باعثِ اجر و ثواب ہے، چنانچہ صحیح بخاری و مسلم کی حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’ایک آدمی کا گزر راستے میں پڑی [کانٹے دار] شاخ کے پاس سے ہوا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس ٹہنی کو ضرور مسلمانوں کے راستے سے ہٹاؤں گا تاکہ انہیں اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اس بنا پر وہ شخص جنت میں داخل کر دیا گیا۔‘‘[1] اسی طرح صحیح مسلم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’میرے سامنے میری امت اور اس کے اچھے برے تمام اعمال پیش کیے گئے تو میں نے ان کے اعمالِ حسنہ میں راستے میں پڑی تکلیف دہ چیز کو ہٹانا بھی دیکھا اور ان کے
Flag Counter