Maktaba Wahhabi

202 - 611
اسی طرح شرک اور بدعت کی دلدل سے بھی نکلنے کی کوشش کریں، جس میں ہماری اکثریت پھنسی ہوئی ہے، جو غضبِ الٰہی کا موجب ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اخلاق و کردار کی اصلاح کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ یااللہ! ہمارے اعمال و عقائد کی، ظاہر اور باطن کی اور ہمارے دین اور دنیا کی اصلاح فرما۔ اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم قرآنِ کریم کی ابدی حقیقتوں پر سچے دل سے ایمان نہیں لائیں گے اور اس کی روشنی میں اپنے عقیدے و عمل کی بنیادوں کو صحیح نہیں رکھیں گے۔ عمل کے لیے نیت اور اخلاص کی ضرورت ہے اور عقیدہ ہی عمل کی بنیاد ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بلندیاں عطافرماتا ہے اور اسی کی وجہ سے کچھ دوسروں کو پستی میں دھکیل دیتا ہے۔‘‘[1] قرآن پر عمل کا صلہ بلندی اور اس سے اعراض و غفلت کا نتیجہ ذلت و بربادی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قرآنِ کریم کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔ اللہ تعالیٰ سے د عا ہے کہ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. سوئے حرم۔ تالیف: مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 3. عبادت میں شرک۔ تالیف: مولانا عبد المتین 4. قصص الانبیاء۔ امام ابن کثیر۔ دار السلام۔ لاہور 5. میں قبر پر ست تھا۔ تالیف: عبد المنعم الجداوی۔ ترجمہ: کفایت اللہ سلفی
Flag Counter