Maktaba Wahhabi

212 - 611
توحید ہی مقصدِ زندگی ہے اور مرکزِ توحید سے ہٹ جانا سب سے بڑا ظلم ہے۔ اس کائنات میں عدل و انصاف کا اصل محور توحید ہے۔ اس روئے زمین پر توحید کے بغیر کبھی عدل قائم نہیں ہوسکتا۔ غور کیجیے کہ اس سے بڑی خیانت و ناانصافی اور اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہوگا کہ خالق کو چھوڑ کر مخلوق کی پرستش کی جائے؟! شرک اور اس کی اقسام: شرک کی خباثت اور ہولناکی کو جاننے کے لیے شرک کی چند قسمیں بیان کی جارہی ہیں تاکہ آپ کو شرک کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوسکیں۔ شرک کی دو قسمیں ہیں: 1. شرکِ اکبر۔ 2 .شرکِ اصغر۔ شرکِ اصغر کی پھر دوقسمیں ہیں: 1. شرکِ جلی۔ 2 .شرکِ خفی۔ شرکِ اکبر کبھی جلی ہوتا ہے اور کبھی خفی، شرکِ اکبر جلی کی مثال: قبروں پر سجدہ کرنا۔ شرکِ اکبر خفی کی مثال جیسے اللہ کے سوا کسی اور کو نفع و نقصان کا مالک سمجھنا، غیر اللہ پر بھروسا کرنا۔ ذیل میں ہر ایک کی تعریف اور مثال ذکر کی جارہی ہے تاکہ مدعا کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ 1. شرکِ اکبر: کسی عبادت کو غیر اللہ کے لیے خاص کرنا یا اس عبادت میں غیر اللہ کو شریک کرنا شرکِ اکبر کہلاتا ہے، کیونکہ عبادت صرف اللہ کے لیے خاص ہے، جیسے غیر اللہ سے دعا کرنا، غیر اللہ کا تقرب حاصل کرنے لیے اس کی بارگاہ میں (مندر یا مزار پر یا جن و شیاطین کے لیے) جانور ذبح کرنا، نذر و نیاز کرنا، مُردوں، اصحابِ قبور یا جن و شیاطین سے خوف کھانا کہ کوئی تکلیف نہ پہنچادیں، یا کسی بیماری میں نہ مبتلا کردیں، اسی طرح غیر اللہ سے ایسی امیدیں وابستہ کرنا جو صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں، مثلاً حاجت پوری کرنا، مصیبت دور کرنا وغیرہ۔ سورت یونس (آیت: ۱۸) میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّھُمْ وَ لَا یَنْفَعُھُمْ وَ یَقُوْلُوْنَ ھٰٓؤُلَآئِ شُفَعَآؤُنَا عِنْدَ اللّٰہِ قُلْ اَتُنَبِّئُوْنَ اللّٰہَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی
Flag Counter