Maktaba Wahhabi

216 - 611
لیکن شرکِ اصغر ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے معمولی سمجھا جائے، کیونکہ شرکِ اصغر کا مرتکب بھی عظیم خسارے میں ہوتا ہے۔ شرکِ اصغر بڑے سے بڑے گناہ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ بعض اہلِ علم نے قرآنی آیات کے عموم سے استدلال کرتے ہوئے ہر قسم کے شرک کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔ والعیاذ باللہ۔ عقیدہ توحید کے متعلق تعلیماتِ شیخ جیلانی رحمہ اللہ : شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی ذاتِ گرامی یا آپ کے مزار کو تو لوگوں نے شرک کا اڈا بنا لیا ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود عقیدہ توحید میں بڑے پختہ تھے اور اس سلسلے میں ان کی تعلیمات نہایت ایمان افروز ہیں، چنانچہ خالق کو چھوڑ کر کسی مخلوق سے مانگنے والے کو وہ بے عقل قرار دیتے ہیں، جیسا کہ ان کی تصنیف ’’الفتح الربانی‘‘ (۱/ ۴) پر لکھا ہے: ’’وہی تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا ہے اور تمام اشیا اسی کے قبضے و اختیار میں ہیں۔ اے غیر اللہ سے طلب کرنے والے! تو عقلمند نہیں ہے۔ کیا کوئی ایسی چیز بھی ہے جو اللہ کے خزانوں میں نہ ہو، جبکہ خود اللہ تعالیٰ نے (سورت حجر، آیت: ۹۲۱ میں) فرمایا ہے: ’’کوئی ایسی چیز نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہیں۔‘‘ وہ ہر چیز کا فاعل صرف اللہ تعالی ہی کو سمجھتے تھے اور اس میں کسی دوسرے کا کوئی دخل نہیں مانتے تھے، جیسا کہ ان کی کتاب ’’فتوح الغیب‘‘ (مقالہ: ۳) میں لکھا ہے: ’’ہر کام کا حقیقی فاعل صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اللہ کے سوا حرکت دینے والا اور ٹھہرانے والا کوئی نہیں۔ خیر و شر، نفع و نقصان، منع و عطا، بسط و کشاد، موت و حیات، عزت و ذلت اور امیری و فقیری اللہ کے سوا کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘ صرف اللہ ہی کے نفع ونقصان پر قادر ہونے کے بارے میں انھوں نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’غنیۃ الطالبین‘‘ (ص: ۱۱۵، طبع نول کشور) میں لکھا ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے جو کچھ کیا ہے لوح محفوظ میںلکھ دیا ہے۔ اس کے سوا کسی مخلوق کو کوئی چارہ کار نہیں۔ اگر تمام مخلوقات مل کر کسی کو نفع پہنچانا چاہیں جو اللہ نے اس کے مقدر میں نہیں لکھا تو وہ اسے نفع نہیں پہنچا سکتیں اور اگر تمام مخلوقات کسی کو نقصان پہنچانے کے
Flag Counter