Maktaba Wahhabi

227 - 611
فضائل قرآن- قرآن کریم کے فضائل وبرکات حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: { یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ھُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ} [یونس: ۵۷] ’’لوگو! تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماریوں کی شفا اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت آپہنچی ہے۔‘‘ ہر طرح کی حمد و ثنا صرف اس ذاتِ پاک کے لیے ہے، جو ہمارا خالق، مالک اور رازق ہے، اس کے علاوہ ہمارا کوئی الٰہ نہیں اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ وہ حی اور قیوم ہے، رحیم اور رحمن بھی ہے، اسی نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لیے قرآن مجید نازل فرمایا اور قیامت تک کے لیے قرآنِ کریم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا۔ ان گنت درود و سلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جنھوں نے حقِ رسالت ادا کیا، سلام اس قلبِ مبارک پر جس پر قرآنِ مجید نازل ہوا اور اس دل و دماغ پر جس نے سب سے پہلے قرآنِ مجید حفظ کیا، سلام ہو اس پر جس ذاتِ مبارک نے قرآنِ مجید امت کو سنایا اور پڑھایا۔ وہ قرآن جو سر تا سر روشنی اور ہدایت ہے، جو برکت اور رحمت ہے، جو حق اور سچ ہے۔ دنیا بھر کے لوگو! قرآنِ کریم نازل فرمانے والے رب العالمین نے سورت طٰہٰ (آیت: ۱۲۳) میں وعدہ فرمایا ہے: { فَمَنِ اتَّبَعَ ھُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰی} ’’جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ بدبختی ہی میں مبتلا ہوگا۔‘‘ جو لوگ ایمان اور یقین کے طالب ہوں، ہدایت اور رحمت کے محتاج ہوں، مصائب و غموم میں مبتلا ہوں، بیماریوں، پریشانیوں اور دکھوں میں زندگی بسر کر رہے ہوں، خوف اور بھوک کے عذاب سے دوچار ہوں، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہوں،
Flag Counter