Maktaba Wahhabi

262 - 611
جوابات قرآن سے مل گئے ہیں۔ اب میں جانتی ہوں سچائی کیا ہے۔ دنیا کا ہر شخص اس سچائی کے ملنے پر اگر سو سال تک روزانہ سو بار اللہ کا شکر ادا کرے، تب بھی اس کا حقِ شکر ادا نہیں ہو سکتا۔‘‘[1] قرآن مجید شفا ہے: قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت اور سماعت نفاق، حسد، بغض، لالچ، بخل، شکوک و شبہات اور وساوس جیسی بیماریوں سے شفا بخشتی ہے، اس کتاب سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت اور رحمت حاصل ہو تی ہے، جیسا کہ سورت یونس (آیت: ۵۷) میں فرمانِ الٰہی ہے: { یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ھُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ} ’’لوگو! تمھارے پاس تمھارے مالک کی طرف سے نصیحت آئی اور دلوں میں جو (کفر، شرک اور شک کی) بیماریاں ہیں، ان کی دوا اورہدایت اوررحمت ایمانداروں کے لیے۔‘‘ سورت بنی اسرائیل (آیت: ۸۲) میں ارشادِ الٰہی ہے: { وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا} ’’اور ہم قرآن میں سے جو اتارتے ہیں، وہ تندرستی اور رحمت ہے، مسلمانوں کے لیے اور کافروں کو تو اور زیادہ نقصان دیتا ہے۔‘‘ سورت حم السجدہ (آیت: ۴۴) میں فرمایاہے: { قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَآئٌ} ’’(اے میرے نبی!) کہہ دیجیے کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت وشفا ہے۔‘‘ قرآنِ مجید کی کثرت سے تلاوت اور سماعت دل کی پریشانی، خوف، گھبراہٹ اور بے چینی جیسی بیماریوں کا شافی علاج ہے، جیسا کہ سورۃ الرعد (آیت: ۲۸) میں فرمانِ الٰہی ہے: { اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ}
Flag Counter