Maktaba Wahhabi

311 - 611
کیونکہ یہ بات ہمارے شایانِ شان نہیں تھی۔ مسلمانو! اگر آج آپ نے پیروں کا دامن نہ چھوڑا تو اس دن کہا جاؤ گے؟ کیونکہ اس دن وہاں اور کوئی دامن نہیں ہوگا۔ وہاں نفسی نفسی کا عالم ہوگا، کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، اس لیے آج آپ کو اللہ تعالیٰ نے صحت اور وقت بھی دیا ہے، لہٰذا آپ لوگ اپنی اصلاح کرلیں اور اپنے رب سے دوستی کریں کیونکہ وہ ہم سب کا خالق ومالک ہے، اس کی نافرمانی سے بچنا چاہیے جس کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرما نبرداری کرنی چا ہیے تاکہ ہمارا اللہ کریم ہم پر راضی ہو جائے۔ اس کے لیے ہم اپنے دل ودماغ کو ٹٹو ل کر دیکھیں، کہیں ہم سے کوئی ایسا کام تو نہیں ہو رہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق نہ ہو، کیونکہ ہمیں اپنی زندگی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارنا ہے اور جب تما م تر عبادات اور ہر قسم کے معا ملات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو سامنے رکھیں گے تب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی امتی ہونے کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اللہ کی خوشنودی بھی حاصل ہو جائے گی۔ ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ الکہف (آیت: ۱۰۷، ۱۰۸) میں ارشاد فرمایا ہے: { اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَانَتْ لَھُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا . خٰلِدِیْنَ فِیْھَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْھَا حِوَلًا} ’’البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے کام کیے ان کی مہمانی فردوس کے باغ ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے، کبھی ان کو چھوڑنا نہ چاہیں گے۔‘‘ اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ زندگی کو اپنالیں گے تو جنت الفردوس جو سب سے اونچا مقام ہے، امتیوں کے لیے جس کا اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے ساتھ وعدہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ وہ عطا فرمائے گا، جہاں غم ہو گا نہ کوئی پر یشانی کسی چیز کی اور نہ کسی قسم کی کوئی فکر ہوگی۔ شیخ جیلانی کی تعلیمات اور ان کا عقیدہ توحید: حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کی ذاتِ گرامی یا ان کے مزار کو تو لوگوں نے تبرک کا ذریعہ بنالیا ہے، لیکن وہ خود عقیدہ توحید میں بڑے پختہ تھے۔ اس سلسلے میں ان کی تعلیمات نہایت ایمان افروز ہیں۔ چنانچہ خالق کو چھوڑ کر کسی مخلوق سے ما نگنے والے کو وہ بے عقل قرار دیتے ہیں،
Flag Counter