Maktaba Wahhabi

388 - 611
یہاں تک کہ پہلے اسے دھو نہ لے، کیونکہ کیا معلوم کہ نیند کے عالم میں اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے؟‘‘[1] ہو سکتا ہے کہ سوتے میں ہاتھ بدن کے پوشیدہ اعضا کو لگ کر ناپاک ہوگیا ہو اور اگر اسی حالت میں پانی کے برتن میں ہاتھ ڈال دیا تو وہ پانی بھی متاثر ہوگا۔ اندازہ فرمائیں کہ طہارت و پاکیزگی کی کتنی عمدہ تعلیم دی جارہی ہے۔ 2. ناک جھاڑنا: اسی طرح نیند سے بیدار ہونے والے شخص کے لیے ایک اور ہدایت بھی مذکور ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی ناک کو تین مرتبہ اچھی طرح جھاڑ لے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کے بانسے پر رات گزارتا ہے۔‘‘[2] سونے والے کی ناک کے بانسے پر شیطان کے رات گزار نے کی کیا کیفیت ہو سکتی ہے؟ اس کی اصل حقیقت تو اللہ ہی بہتر جا نتا ہے اور ہمارا کام اسرار و رموز کو جاننا نہیں بلکہ صادق و مصدوق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر ایمان لانا ہے۔ البتہ یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے کہ عبادت میں کاہلی وسستی پیدا ہوجاتی ہے جس سے شیطان خوش ہوتا ہے، تو گویا وہ رات بھر وہیں رہاہے۔ لہٰذا نیند سے بیدا ر ہو کر طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ نسخہ استعمال کریں۔ اس طرح واقعی شیطان کا عمل دخل ختم ہوجاتا ہے۔ وضو کا مسنون طریقہ نماز کے لیے وضو چو نکہ بنیادی حیثیت رکھنے والاعمل ہے، بلکہ یوں کہیں کہ وضو نماز کی چابی ہے اور نماز جنت کی چابی ہے۔ قرآنِ کریم میں فرضیتِ وضو کا ذکر سورت مائدہ (آیت: ۶) میں آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: { یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْھَکُمْ وَ اَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُئُوْسِکُمْ وَ اَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیْنِ}
Flag Counter