Maktaba Wahhabi

415 - 611
کونسا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز۔ اس نے کہا: پھر کونسا عمل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز۔ اس نے پھر کہا: پھر کونسا عمل؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا تین مرتبہ فرمایا۔ اس نے کہا: پھر کونسا عمل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘[1] آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ فرض نمازوں کی کتنی فضیلت ہے اور ہم ہیں کہ ان کی پروا ہی نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نمازوں کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 10. حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو بھائی تھے، ان میں سے ایک کی وفات دوسرے سے چالیس دن پہلے ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوگوں نے ان میں سے پہلے کی فضیلت بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا دوسرا شخص مسلمان نہیں تھا؟‘‘ لوگوں نے کہا: ’’کیوں نہیں، وہ مسلمان تھا اور ٹھیک ٹھاک مسلمان تھا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمھیں کیا معلوم کہ اس کی نماز نے اس کو کہاں پہنچادیا؟‘‘[2] نماز گناہوں کا کفارہ ہے: 11. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانچوں نمازیں ایسی ہیں کہ ایک نماز سے دوسری نماز کے درمیان سرزدہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ اسی طرح جمعہ ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے درمیان سرزد ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، جب تک کہ آدمی گناہِ کبیرہ نہ کرے۔‘‘[3] 12. صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو اور امام {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ} کہے تو تم آمین کہو۔ اس وقت آسمان پر فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔ بس جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہو گئی تو اس کے گذشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
Flag Counter